0

نارکوٹکس ایراڈیکشن ٹیم کی منشیات کیخلاف کامیاب کاروائی

اورکزئی(مانند نیوز)نارکوٹکس ایراڈیکشن ٹیم  (NET)   کی منشیات کیخلاف کامیاب کاروائی، منشیات فروش کے قبضہ سے 23,000 گرام اعلٰی کوالٹی چرس برآمد ملزم گرفتار۔ مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق اورکزئی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ موٹر کار گاڑی نمبر ANY-988 کے ذریعے بڑی تعداد میں چرس ضلع خیبر سمگل کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان  نے ڈی ایس پی نارکوٹکس محبوب خان کو منشیات سمگلران کی گرفتاری اور منشیات کی برآمدگی کے احکامات صادر کئے۔ڈی پی او اورکزئی کی ہدایات پر ڈی ایس پی نارکوٹکس معہ پارٹی پولیس نے بمقام کارغان پر ناکہ بندی کرکے  موٹر کار گاڑی نمبر ANY-988 آتا ہوا کھڑا کرکے تلاشی لینے پر ملزمان کی نشاندہی پر موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 23,000 گرام اعلٰی کوالٹی چرس برآمد کی۔چرس قبضہ پولیس میں کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے بند بحوالات تھانہ کیا جبکہ موٹر کار گاڑی بطور وجہ ثبوت قبضہ پولیس کیا گیا۔ڈی پی او اورکزئی نذیر خان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچانا ہمارا اولین ہدف ہے۔منشیات فروشوں اور اسمگل کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔ انشائاللہ بہت جلد ضلع اورکزئی کو منشیات سے پاک ڈرگ فری ضلع بنایا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں