0

قومی وطن پارٹی ضلع مردان کے عہدداروں کاایک اہم اجلاس

 مردان (مانند نیوز)قومی وطن پارٹی ضلع مردان کے عہدداران کاایک اہم اجلاس چراغ ہاوس مردان میں قومی وطن پارٹی کی صوابائی جوائینٹ سیکرٹری تانیہ گل ایڈوکیٹ کے زیرصدارت منقد ہوا۔اجلاس میں قومی وطن پارٹی ضلع مردان کے  چئیرمین عنائت خان،جنرل سیکرٹری جاویداقبال ایڈوکیٹ،سوشل میڈیاسیکرٹری شہاب خان،چیئرمین پی کے 55شاکرلالا،انفارمیشن سیکرٹری مسلم جان،اورخواتین ونگ کی چیئرپرسن امتیاز بی بی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال،تنظیمی امور، ضلع مردان میں پارٹی کومنظم کرنے اور رھبرتحریک آفتاب احمدخان شیرپاؤ کی پیغام  گھرگھرپہنچانے کی عزم کااعادہ کیا گیا۔اجلاس سے قومی وطن پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری تاتیہ گل ایڈوکیٹ نے خطاب کرتیہوئیکہا کہ اس وقت ملک سیاسی او معاشی لحاظ سے ایک انتہائی نازک دور سے گزر رہاہے،ملی رھبرآفتاب احمدخان شیئرپاؤملکی استحکام اور جہموری نظام کی پائیداری کے لئے قائدانہ کردار اداکررہے ہیں، کہا کہ قومی وطن پارٹی حقیقی معنوں میں پشتون قوم کی ترجمان ہے اور ہر فورم پرپشتونوں کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے،قومی وطن پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے جمہوریت کی بقا،پارلیمنٹ کی بالادستی، اظہار رائے کی آزادی اورعوام کوزندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ایجنڈے کے ساتھ سیاسی میدان میں بھی سرگرم عمل ہے۔صوبائی خودمختاری،وسائل کی منصفانہ تقسیم،پشتون قوم کی ترقی اور پسے ہوئی طبقات کی معیار زندگی کو بہتربنانا قومی وطن پارٹی کے منشور کی بنیادی نکات ہے۔مرکزی چیئرمین آفتاب احمدخان شیئرپاؤ اور صوبائی چیئرمین کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت قومی وطن پارٹی ملکی اور صوبائی سطح پرا ایک مقبول سیاسی جماعت کے طورپر ابھری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں