0

ضلع مردان میں بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کیلئے خصوصی مہم شروع

پشاور(مانند نیوز) ضلع مردان میں بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کیلئے پانچ روزہ خصوصی مہم شروع  ہوگئی ہے جس میں پانچ سے چودہ سال کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کی ادویات دی جائیں گی۔مہم کا باقاعدہ آغاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان سمیع الرحمن نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بجلی گھر مردان میں کیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایچ ایف  صحت جنید خان،محکمہ تعلیم کی ایس ڈی ای او (زنانہ) نرگس،سکول کی ہیڈ ماسٹر نجمہ خان اور  ر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈی وارمنگ پروگرام امجد خان بھی موجودتھے،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈی وارمنگ پروگرام امجد خان کے مطابق ضلع مردان کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لیے  ضلع بھر کے 5 سے 14 سال تک کی عمر کے طلبہ و طالبات کو پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا کھلائی جائے گی۔افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان سمیع الرحمن نے کہا ہے کہ سالانہ بڑے پیمانے پر بچوں کے پیٹ کے کیڑے مارنے کی مہم بچوں کی جسمانی اور علمی نشونما کے لیے اہمیت کی حامل ہے اس سے بچوں کے جسم میں انفیکشن کے خلاف مزاحمت پیدا ہوگی،بچوں کی اسکول کی کارکردگی بہتر ہوگی،حکومت پاکستان کی صحت کی اولین ترجیحات میں غذائیت اور خون کی کمی کا خاتمہ شامل ہے، جس کے لیے ڈی ورمنگ تیز، آسان اور محفوظ ترین طریقہ علاج ہے،انہوں نے والدین اور اساتذہ سے کہاہے کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں