مچھ (مانند نیوز ڈیسک)افسوس ناک خبر شانگلہ کے کوئلہ کان مزدوروں مچھ بلوچستان سے اغواء ہوگئے ۔ 1.سرتاج ولد روزی مند باسی بنجو ، 2. روزی خان ولد اصف میاں لیلبنڑ باسی 3. فرامودین ولد بختی گل میاں کلے پیر آباد 4. امان اللہ ولد قدرزر میاں کلے پیر آباد 5.برکت ولد عبدالحکیم کوھتانی اوٹارھے 6 جمال بلوچ ولد نامعلوم کویٹہ مچھ بلوچستان سے کل رات نامعلوم افراد اغواء کر کے لے گئے ہیں مقامی پولیس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے 6 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مغوی مزدوروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریش شروع کر دیا۔اغوا کئے گئے مزدوروں میں سے 4 کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ جبکہ دو مزدوروں کا تعلق قلعہ عبداللہ اور مچھ سے ہے۔مزدوروں کے اغوا کے بعد علاقے کی تمام ٹھیکیداروں نے کام بند کرکے حکومت سے سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
