0

اب تربیت یافتہ پولیس فورس ہر قسم کے جرائم کی روک تھام کے لیے تیزی سے کام کرے گی، ارشد خان

سوات (مانند نیوز)سوات میں امن برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام کے لیے ابابیل سکواڈ کو موٹر سائیکلیں دی گئی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اب تربیت یافتہ پولیس فورس ہر قسم کے جرائم کی روک تھام کے لیے تیزی سے کام کرے گی، ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی ارشد خان نے ڈی ایس پی سٹی باچا حضرت خان کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ابابیل فورس بنائے کا مقصد سوات میں امن برقرار رکھنا ہے، ابابیل فورس کے آٹھ جوانوں کو نئی موٹر سائیکلیں دئیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت ابابیل دستہ میں 30 پولیس کے تربیت یافتہ نوجوان موجود ہیں جو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری کارروائی کریگی،انہوں نے کہا کہ ابابیل فورس جہاں بھی ٹریفک کا مسئلہ ہو یا کوئی اور واقعہ تو یہ فورس وہاں موقع پر پہنچ کر دوسری پولیس اہلکاروں کا مدد کریگا، اس سے یہاں کے ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا اور جرائم میں کافی حدتک کمی ہوگی، اس موقع پر ابابیل سکواڈ میں شامل پولیس اہلکاروں نے بازار میں مظاہرہ بھی کیا۔اسکواڈ کے سربراہ نے بتایا کہ ابابیل فورس اس وقت تیس تربیت یافتہ پولیس اہلکار پر مشتمل ہے، جو پولیس کے جوانون کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی میں مددکریگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں