0

جماعت اسلامی بونیر کے زیراہتمام حقوق ملاکنڈ ڈویژن تحریک بارے سیمینار کا انعقاد

بونیر(مانند نیوز)جماعت اسلامی کے زیر اھتمام مرکزاسلامی سواڑی میں منعقدہ “حقوق ملاکنڈ ڈویژن تحریک ” کے سلسلے میں ال پارٹیز سیمنار کاانعقاد ہوا ہے جس میں  ڈویژن بھر میں امن کا دیرپا قیام اور ٹیکس فری زون کی حیثیت مزید دس سال تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اور اس سلسلے میں 22 نومبر کو چکدرہ میں ڈویژن کی سطح پر ال پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ال  پارٹیز سیمنار میں تحریک کے ڈویژنل چیئر مین سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے ہیں جبکہ تحریک کے ضلعی چیئرمین انجنیئر ناصر علی خان,اے این پی کے حاجی روف خان ،کیو ڈبلیو پی کے حمید الرحمان،اے ڈبلیو پی کے عثمان فانوس گجر،اے ڈی پی کے غمر خطاب،جے یو ائی س کے مولانا سلیم،اشاعت کے مولانا فضل عفار،پی ایم ایل کے سالار خان،جماعت اسلامی کے محمد  حلیم باچا،قومی جرگہ کے سید لائق باچا،جمعیت طلبہ کے محمد اسحاق،ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عبدالرحمان عابد ،ٹریڈرز فیڈریشن کے فضل ربی ،ماربل ایسوسی ایشن کے خورشید خان،پاسون کے شبنم بونیرے اور کئی دیگر شخصیات نے خطاب کئے ہیں۔سیمنار میں اس بات پر سیر حاصل بحث ہوئی ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں اللہ نے بڑے قدرتی ذخائر پیدا کئے ہیں جس کے بدلے میں صوبہ اور مرکز بہت سارے ریونیو کمارہے ہیں لیکن بدلے میں ڈویژن کے عوام کو مراعات کے بجائے بد امنی اور ٹیکسز کے مصیبت میں ڈالا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اس سلسلے میں اپس میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ قدم اٹھائیں گے اور کسی طور بھی امن کے قیام اور ٹیکس فری زون کی حیثیت پر کمپرومائز نہیں کریں گے اور ہر قربانی دیں گے۔مقررین نے ریاست کو ریاست سوات کے والی کے ساتھ ہونے والے معاھدے یاد دلائیں ہیں اور اس پر عمل کرکے ملاکنڈ ڈویژن کے غیور عوام کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم نہ کریں بصورت دیگر 22 نومبر کو چکدرہ میں ڈویژن کی سطح پر ال پارٹیز کانفرنس میں حقوق کے دفاع کےلئے مذید لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں