0

سعودی عرب میں تعمیراتی کمپنیوں کی بین الاقوامی نمائش کا آغاز

ریاض (مانند نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں تعمیراتی کمپنیوں کی بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہو گیا ہے۔ سعودی عرب میں تعمیراتی کمپنیوں کی بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی کمپنیاں بھی شریک ہیں جو دنیا بھر کے افراد کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی بلڈ کے نام سے شروع ہونے والی اس نمائش میں دنیا بھر کی نامور تعمیراتی کمپنیوں نے اپنے اسٹال لگائے ہیں، جن میں پاکستان کی 12 معروف کمپنیاں بھی شریک ہیں۔تعمیراتی کمپنیوں کی اس بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی پویلین میں ماربل، الیکٹرک فین اور انجنیئرنگ سمیت دیگر کمپنیوں کے اسٹال موجود ہیں۔پاکستانی پویلین کی میڈ ان پاکستان اشیا سعودی عرب و دیگر ممالک کے غیر ملکیوں کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔پاکستانی سفارت خانے کے منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ اظہر علی داہر کا کہنا ہے کہ ہماری یہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستانی کمپنیوں کو بہتر انداز میں متعارف کروایا جائے تاکہ سعودی عرب جیسی بڑی مارکیٹ میں ان کی مصنوعات کی گھپت کو یقینی بنایا جاسکے۔نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی نمائش کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے ٹریڈ کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور سعودی بلڈ نمائش کے حوصلہ افزا نتائج مرتب ہونگے،نمائش میں تعمیراتی سازوسامان کے علاوہ ہیوی مشینری بھی رکھی گئی ہے نمائش کو دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں