0

صحت کے محکمے کی بہتری اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے کہا ہے کہ صحت کے محکمے کی بہتری اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی  ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،سردیوں اور برف باری کے دوران گلیات کی تمام بنیادی مرکز صحت، آر ایچ سی نتھیا گلی میں سٹاف کی فراہمی کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں اور سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔صحت کے شعبے کی بہتری اور لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اور اس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔محکمہ صحت کی کارکردگی کے جائزے کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر سید صہیب شاہ کی جانب سے محکمہ صحت کی کارکردگی کے حوے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور گزشتہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر  ایبٹ آباد نے بنیادی مرکز صحت سٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے ہدایت کی۔  اس کے علاؤہ ایبٹ آباد کے تفریحی مقام گلیات کی تمام بنیادی مرکز صحت اور آر ایچ سی میں تمام سیٹوں پر سٹاف کی ہمہ وقت تعیناتی کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی پر زور دیا تا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں شہریوں کو صحت کی سہولیات میسر ہوں۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈی ایچ کیو، بنیادی مرکز صحت، آر ایچ سی میں سٹاف کو مکمل کرنے، جنرل ڈیوٹیوں کے خاتمے اور شہریوں کو سسہولیات اور بہترین میڈیکل سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ محکمہ صحت کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے مریضوں کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں۔  اس کے علاؤہ  تمام مراکز پر ادویات کی فراہمی، میڈیا آفیسرز کی ہمہ وقت موجودگی،  آلات کی دستیابی کے حوالے سے ہدایت کی۔ حویلیاں، نتھیاگلی، تمام آر ایچ سی سمیت ڈی ایچ کیو میں عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اور مریضوں، گلیات آنے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد طارق سلام مروت نے بہترین کارکردگی پر انچارج بی ایچ یو میرپور ڈاکٹر شازیہ شاہ، ڈاکٹر ارم، ڈاکٹر نعمانہ کو بہترین کارکردگی پر اعزازی سرٹیفکیٹ دیے جبکہ ڈاکٹر نور صبا کو پرائمری ہیلتھ کیئر کمیٹی میں بہترین کارکردگی پر اعزازی سرٹیفکیٹ دیا اور تمام ہیلتھ سٹاف کی حوصلہ افزائی کی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نو تعمیر شدہ وارڈز میں انفارمیشن سائن بورڈز کی تنصیب کی ہدایات بھی جاری کیں تاکہ شہریوں کو وارڈ آنے جانے میں آسانی ہو۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ،   ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عامراسرار،ڈی ایم او سید صہیب شاہ، ڈاکٹر نعمانہ  صادق، ڈاکٹر فرزانہ ایوب،ڈاکٹر شازیہ شاہ، ڈاکٹر ارم فاطمہ،  ڈاکٹر نعمانہ، ڈاکٹر نور صبا، ڈاکٹر فوزیہ مختار اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں