0

ختم قران کے نام پر ملا کنڈ یونیورسٹی میں 43 کلو مٹھائی کا انوکھا سکینڈل سامنے آگیا

اسلام آباد(نمائندہ مانند)ملاکنڈ یونیورسٹی 43 کلو مٹھائی کا انوکھا اسکینڈل سامنے اگیا ہے۔ بل پر موجودہ مٹھائی کی قیمت پر شکوک وشبہات۔ ۔یونیوسٹی سےمزید انکشافات کا سلسلہ جاری۔

سرکاری وسائل کے بےجا استمال کا ایک اور انوکھا معاملہ سامنے آگیا۔ملاکنڈ ڈویژن کے قریب بے شمار بیکریوں کے بجائے 40 کلومیٹر دور بیکری سے مٹھائی خریدی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  ختم قران کے لیے علاقہ کے رویات اور اسلا می تعلیمات کے مطابق میٹھائی جیب سے خریدی جاتی  ہے تاکہ ثواب میں حصہ لیا جائے۔ مگر اس کے بر عکس ختم قران جیسے عظیم روایات کے نام پر 30 بندوں کے کئے 43 کلو مٹھائی منگوانے نے کئی حلقوں میں کلبلی مچادی ہے۔ معاملے کے بل بھی منظر عام پرآگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ختم قران کے موقع پر صرف 30 آدمی موجود تھے جن کے لیے  10 کلومیٹھائی کافی ہوتی ہے اوراس کے برعکس 43 کلو مٹھائی کا بل پاس کروا لیا گیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق مٹھائی ہائی ایجویشن ڈیپارٹمینٹ کے ایک اعلیٰ افسر اور  صوبہ کے ایک اہم سیاسی شخصیت کے گھر پہنچا دی گئی تھی۔اس بات میں کتنی صداقت ہے اسکی تفصیلات ملاکنڈ یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیدار دے سکتے ہیں ۔۔جبکہ بل پر درج قیمت بازار کے قیمتوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔

یاد رہے کے ملاکنڈ یونیورسٹی سے مختلف قسم کے سکینڈل آنا معمول بن گئی ہیں تاہم اس پر کسی قسم کی کوئی

کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔ اور سابقہ سکینڈل میں انکوائریز دبا دی گئی ہیں۔

میٹھائی اور فنکشن کے حوالہ سے اس سے پہلے بھی ملاکنڈ یونیورسٹی سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہی جو زیر گردش رہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں