0

پشاور میں بھتہ خوری معمول بن گیا، عوام کا جینا حرام

پشاور(مانند نیوز) پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں بھتہ خوروں نے جینا حرام کر دیا، دھمکی آمیز کالز نے شہریوں کی نیندیں اڑا دیں، چین، سکون، آرام چھین لیا، شہری خوف میں مبتلا ہو گئے۔بھتہ خوروں کی دھمکیوں سے کاروباری شخصیات نے پشاور کو خیر باد کہنا شروع کر دیا، تحریکِ انصاف کی حکومت کے ہوتے ہوئے پارٹی کارکنان بھی بھتہ خوروں کی دھمکیوں سے محفوظ نہیں۔ حیات آباد فیز ون میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء انجینئر ندیم کے گھر دستی بم پھینکنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔وسری جانب تحفظ فراہم کرنے والے ہی لٹیرے بن گئے، جن کا فرض شہریوں کی مدد کرنا تھا وہ اب خود جرائم میں ملوث ہو گئے۔خیبر پختون خوا پولیس میں رواں سال 30 پولیس اہلکاروں پر مختلف جرائم میں مقدمات درج کیے گئے جبکہ 94 اہلکاروں کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں