0

گورنمنٹ ڈگری کالج طوطہ کان میں ادبی ٹولنہ کا قیام

بٹ خیلہ (مانند نیوز)گورنمنٹ ڈگری کالج طوطہ کان میں ادبی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کالج کی سطح پر ادبی ٹولنہ کا قیام عمل میں لایا گیا، کالج کے پی ایچ ڈی استاد حمید خان نے نومنتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اس حوالے سے کالج میں تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا جس کی صدارت  حمید خان نے کی جبکہ نظامت کے فرائض دستار یوسفزے نے انجام دی، کالج کے پرنسپل رئیس خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے تقریب سے خطابکرتے ہوئے حمیدخان نے شخصیت سازی کے عمل میں ہم نصابی اور مثبت و تعمیری سرگرمیوں کے اہمیت پر روشنی ڈالی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو تعلیم کا اہم جزو قرار دیا اس موقع پر ادبی سرگرمیوں کے لیے آکیڈمک کلینڈر کی طرز پر ٹائم لائن کلینڈر پیش کیاگیا پرنسپل ڈاکٹر رئیس خان نے طلبا کو ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور کالج میں پرامن تعلیمی ماحول کے قیام پر زور دیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں