0

پشتون تحفظ مومنٹ سمیت وانا آل سیاسی پارٹیزکا امن وامان کے بابت جرگے کا انعقاد

وانا (مانند نیوز) ضلع لوئر وزیرستان وانا ایف سی کیمپ میں پشتون تحفظ مومنٹ سمیت وانا آل سیاسی پارٹیز، تاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اشفاق خان سے امن وامان کے بابت جرگے کا انعقاد کیاگیا۔آل سیاسی پارٹیز کے رہنماؤں میں عوامی نیشنل پارٹی کے آیاز وزیر، نورزمان وزیر، تاجر برادری سے تاج محمد وزیر، جماعت اسلامی سے اسداللہ وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی سے عمران مخلص وزیر امان اللہ وزیر نے ڈی سی سے مخاطب ہوکر کہاکہ علاقے میں بدامنی عروج پر ہیں 1500 سے زائد پولیس نفری اور سکاؤٹس فورس کے موجودگی میں وانا بازار میں دن دیہاڑے اغواکاری، ڈاکہ زنی اور قتل وغارت گری جیسی واردات میں ہورہے ہیں انتہائی مایوس کون ہیں سیاسی پارٹیوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ علاقے میں منشیات کی دھندہ عروج پر پہنچ چکی ہیں خاتمہ ہونا چاہیے۔ آل سیاسی پارٹیز نے مزید کہاکہ ہماری امن وامان کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کو موجودہ عسکری اور سول قیادت کی جانب سے کسی قسم ریسپانس نہیں مل رہاہے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نے آل سیاسی پارٹیز کو یقین دہانی دیکر کہاکہ کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ اپنی توانائی کو مثبت طریقے سے استعمال کریں انہوں نے کہاکہ میں بطور ڈی سی اپنی اختیارات کو اپنی عوام کی خاطر ہر محاذ پر استعمال کرتا رہونگا۔ ڈی سی نے کہاکہ اج سے منشیات اور کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی کرونگا اور ہنگامی بنیادوں پر بازاروں پولیس نفری کو ڈیپلائی کرینگے اور ساتھ ساتھ اپ لوگوں کے تمام تر تحفظات سے عسکری و دیگر اعلی حکام کو اگاہ کرونگا۔پشتون تحفظ مومنٹ کے سینئر رہنما شہزادہ وزیر اور زینت الله افغان ڈی سی سے مخاطب ہوکر کہاکہ مقامی پولیس فورس اور سکاؤٹس فورس دھوکا دہی کی بنیاد کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاوٴن فوٹو سیشن تک محدود ہیں انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ تھانوں اور چوکیوں میں پولیس بھی محفوظ نہیں ہیں۔ شہزادہ وزیر نے کہاکہ وانا میں امن و امان میں خلل ڈالنا عسکری قیادت کے مرہون منت ہیں فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں