0

آرمی چیف پر طویل رسہ کشی ختم، صدر نے سمری پر دستخط کردیے

اسلام آباد(مانندنیوز ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے اہم تعیناتیوں کی سمری پر دستخط کردیے، جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف بن گئے۔صدر مملکت نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کردیے۔جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آج ہی وزیراعظم اور صدر مملکت سے ملاقات ہوگی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا صدر مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں