0

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کا ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد شعیب خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیل سے بات ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ محمد شعیب خان کو ڈیرہ آمد پر خوش آمدید کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ قیام امن میں پولیس کے جوانوں اور افسران کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیںاوریہی وجہ ہے آج ہم پر امن ماحول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر شکیب اللہ نے ڈی پی او ڈیرہ کے کئے گئے سود سے پاک ڈیرہ،معاشرے میں منشیات’ جرائم جیسی برائیوں کے خاتمہ اور قیام امن کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ محمد شعیب خان نے کہا کہ قوم کے معماروں میں علم کی شمع جلانے کیلئے پر امن تعلیمی ماحول کی فراہمی محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور انشاء اللہ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے حوالے سے مزید سخت اقدامات کئے جائینگے۔آخر میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمیشن ریاض احمد بیٹنی اورپرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ محمد شعیب خان کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات اور ہاسٹلز کا بیرونی دورہ بھی کروایا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں