0

ایک سازش کے تحت ملک میں سیاسی نظام کو متنازعہ بنایاگیاہے’مولانا فضل رحمن

تالاش (مانند نیوز)عمران خان پاکستانی کے دفاعی لا ئن پر حملہ آور ہے،دوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب کھبی پوار نہیں ہو گا،چور چو ر بیا نیہ کا علمبردار اج قومی اداروں کی جانب سے مستند چو ر کا درجہ حاصل کر چکا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تالاش شمشمی خان میں جید عالم مولانا قاضی عبدالسلام کی یاد میں منعقدہ بڑ ے جلسہ عام سے خطاب میں کہی، جلسے سے جے یو آئی کے مرکزی وصوبا ئی قایدین سینٹر مولانا عطاء الر حمن،مولانا عطاء الحق درویش،مفتی فضل غفور،راشد محمود سومرو،قاضی آیاز،محمدر حیم حقانی، قاضی روح اللہ،ضلعی امیر سراج الدین و دیگر نے بھی خطاب کیا،اپنے خطاب میں قاید جمعیت وسربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الر حمٰن نے کہا کہ موجودہ وقت میں مہنگا ئی ضرو ر ہے مگر ہم نے سیاست کی بجا ئے ریاست کو بچایا،مرکزی حکومت کی کوششوں سے سود خاتمے کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھا ئے جارہے جبکہ مسلسل کوششوں کی سے پاکستان ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے نکل آیا،مولانا فضل الر حمٰن نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ملک میں سیاسی نظام کو متنازعہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں معیشت بیٹھ گئی،پی ٹی آئی کو لانچ کا بنیادی مقصد پختون بلٹ سے اسلام کی مظبوط جڑوں کو کمزور کرنا اوربے حیا ئی کا فروغت تھا موجودہ ازادی مار چ نہیں بلکہ آوارگی مار چ ہے، صبح و شام اپنے بیانات تبدیل کرنے والا قوم کی نمایند گی کا حق نہیں رکھتا،پی ٹی آئی کی مسلط شدہ حکومت کے خلاف ہم نے 14کامیاب ملین مارچ کئے جس کی نتیجے میں ملکی معیشت کو کھوکھلا کرنی والی حکومت کا خا تمہ ممکن ہوا،انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے علمبردار پہلے اپنے کردار پر غور کریں،انہوں نے کہا کہ عمران خان ریاستی اداروں پر حملہ آور جس نے فوج کو متناز عہ اور تقسیم کرنے کی کوشش کی جس نے پہلے چینی صدر کا دورہ اور اب سعودی وزیر اعظم کا دورہ ملتوی کرویا،انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ایندہ عام انتخابات میں صوبے سمیت مرکز میں بھی حکومت بنائی گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں