0

باجوڑ سے تبدیل ہونے والے ڈی پی او کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان کے لئے الوداعی ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ڈی سی ہاؤس میں ضلع باجوڑ سے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان  کے لیے الوداعی ڈنر پارٹی کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیر خان، 171-وینگ عنایت کلے باجوڑ سکاؤٹس وینگ کمانڈر عامر نواز، ہیڈکوارٹر باجوڑ سکاؤٹس کے آفیسرز، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹیریشن افسران نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے ضلع باجوڑ سے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان کو اعزازی شیلڈ/تحائف پیش کئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں