0

سوات ڈا کٹر خا ن ڈگری کالج کبل کے طلبہ کالج راستے کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج

 سوات(مانند نیوز)سوات ڈا کٹر خا ن ڈگری کالج کبل کے طلبہ کالج راستے کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج۔ تحصیل انتظامیہ کی طرف سے ٹھیکیدار نے راستے میں گیٹ لگانے کیلئے کھدائی کی تھی۔ کھدائی کے خلاف سینکڑوں طلبہ نکل آئے اور شدید نعرہ بازی شروع کی۔ طلبہ کا مطالبہ تھا کہ کالج کے راستے میں کوئی گیٹ بناکر کالج کے راستے کی بندش کسی صورت منظور نہیں۔ احتجاج سے تحصیل بار کے صدر سردار احمد ایڈوکیٹ، بہائالدین ایڈوکیٹ اور عاصم مجید ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ راستہ کی بندش طلبہ پر تعلیم کے راستے بند کرنے کے مترادف ہے۔ یہ طلبہ کی تعلیم میں روڑے اٹکانا ہے۔ اگر انتظامیہ طلبہ کیلئے تعلیم فراہمی کیلئے سہولیات نہیں دے سکتی تو ان کیلئے مسائل پیدا نہ کرے۔ اس مو قع پر ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل محمد شہبا ز خان نے طلبہ سے مذاکرا ت کر کے گیٹ لگا نے کا فیصلہ وا پس لے لیا طلبہ اور انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد طلبہ کو پرامن طریقہ سے منتشر کردیا۔ طلبہ سے مذاکرات کے بعد گیٹ لگانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں