0

تخت بھائی ،یونین کونسل مدے بابا میں مسلم لیگ ن کو شدید دھجکا

تخت بھائی(مانند نیوز) یونین کونسل مدے بابا میں مسلم لیگ ن کو شدید دھجکا – تخت بھائی سابق وفاقی وزیر علی محمد خان ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے تحصیل تخت بائی کے علاقہ یونین کونسل مدے بابا میں دوست محمدشاہ میں ایک عظیم الشان شمولیت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کہ باوجود وہ اپنے عوام کیلئے نکلے ہیں۔ عمران خان کبھی بھی امریکہ کی غلامی تسلیم نہیں کرے گا۔ عمران خان کی جیت پوری قوم کی جیت ہیں۔ عمران خان حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہیں۔ آج تک کیسی نے بھی شریعت کیلئے آواز نہیں اٹھایا بلکہ اپنے مفار کیلئے آواز اٹھایا ہے۔  جبکہ اس موقع پر انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری او  معروف سیاسی و کاروباری شخصیت میاں معرفت شاہ اور سابقہ ناظم میاں صابر شاہ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان ایک واحد لیڈر ہے کہ وہ اس ملک کا تقدیر بدلے گا اور عمران خان نے ہر جلسے میں کہا ہے کہ اگر آج آپ اپنے آنے والے نسل اور پاکستان کو بچانے کیلئے نہیں نکلے تو پھر پاکستان کبھی بھی ترقیاتی ممالک میں شمار نہیں ہو گا۔ کیونکہ پاکستان میں جتنے بھی سیاسی پارٹیاں ہے سب کہ سب امریکہ کے غلام ہیں۔ اور غلام کبھی بھی اپنے حق کیلئے آواز نہیں اٹھاتا۔ جب کہ اس موقع پر تحصیل تخت بھائی کے معروف سیاسی شخصیت اور انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری میں میاں معرفت شاہ ایم پی اے حاجی عبدالسلام آفریدی سابق ضلعی ناظم احتشام خان ایڈوکیٹ، سابقہ ناظم میاں صابر شاہ، سابق صوبائی امیدوار عادل نواز خان، انجینئر فہیم الدین خان، تحصیل صدر صادق حسین، مبین خان، سیاسی رہنما فرح سید ایڈوکیٹ، اور سلمان خان نے بھی شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر مذید سیاسی گھرانوں سے تعلق رکھنے والے میاں وقاص شاہ، میاں مکمل شاہ، حارث خان، حفیظ ہمایون، میاں مقدر   ، میاں سلیم شاہ، یاسر خان، میاں فضل شاہ، میاں مدثر شاہ، مزمل شاہ، ابوبکر، سجاد علی، امداد علی، حمزہ، مسعود شاہ، افتخار، میاں واحد شاہ، حاجی فضل واحد، میاں فاروق شاہ عماد علی، میاں معصوم شاہ، شوکت خان، قاری ہمایون میاں صادق شاہ، الحاج میاں رستم شاہ نعمان خان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شمولیت کا اعلان کیا۔جبکہ اس موقع پر حاجی سیف الرحمان محسود، سابقہ صدرمیاں رحمان سید، ملک عدنان خان،  سجاد انور لالا، شمس القیوم، نوجوان کارکنان میں ولی محمد خان، اسماعیل، فہد خٹک شبیر خان،  اسرار خان، قیصرشاہ ، میاں مبارک شاہ بھی موجود تھے- تخت بھائی، تنظیم تاجران  صدر آفتاب میمند، ناظم زیور دین  اور دیگر پارٹی عہدیداران اور علاقہ عمائدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ جبکہ اس موقع پر سابقہ وفاقی وزیر علی محمد خان اور ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے میاں معرفت شاہ  اور میاں  صابر شاہ اور دیگر کو پارٹی ٹوپیاں پہنائی گئی- آخری میں میاں معرفت شاہ نے تمام مہمانوں، علاقہ معززین اور پی ٹی آئی کے کارکنان اور عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا  آخر میں  پاکستان کی سالمیت اور خوشحالی  کے لیے خصوصی دعا کی گئی –

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں