0

پشاور میں سردی کی آمد،زندہ مرغی،انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پشاور میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی زندہ مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔پولٹری مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پشاور میں ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے اضافہ ہوا ہے۔  شہر میں زندہ مرغی فی کلو قیمت 295 روپے تک پہنچ گئی ، مارکیٹ میں انڈے فی درجن 275 روپے میں فروخت ہونے لگے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں فی انڈہ 24 سے 25 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں