0

آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے آنے والوں کا شکرگزار ہوں،عمران خان

  لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے  آنے والوں کا شکرگزار ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربیان میں عمران خان نے کہا کہ راولپنڈی آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے تمام آنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے لکھا ہے کہ ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کے قیام تک جاری رہے گی۔سابق وزیرِ اعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ جلسے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ ایک اورٹویٹ میں  سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حیران ہوں کہ ہم کتنی تیزی سے ایک فاشسٹ ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں، سینیٹر اعظم سواتی کو حراست میں تشدد اور بلیک میل کرنے والی ویڈیو انکی بیوی کو بھیجی جانے والی تکلیف کو کوئی کیسے نہیں سمجھ سکتا؟۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ناانصافی پر اعظم سواتی کا غصہ اور مایوسی جائز ہے،خاص طور پر سینیٹرز کی طرف سے ان کی حمایت میں اپیلوں کے پندرہ دن سے زیادہ کے باوجود سپریم کورٹ کے دروازے ان کے لئے بند رہے۔عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ وہ ٹویٹ کرتا ہے اور دوبارہ گرفتار ہو جاتا ہے، اس ریاستی فاشزم کے خلاف سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں