0

خیبر پختونخوا میں عمران خان کے حکم پر سب سے پہلے تحریری استعفیٰ پیش کرنے کا سبقت ایم پی اے گران خان کو حاصل

سوات(مانند نیوز)خیبر پختونخوا میں عمران خان کے حکم پر سب سے پہلے تحریری استعفیٰ پیش کرنے کا سبقت ایم پی اے گران خان کو حاصل ٗ سوات کے حلقہ پی کے 4سے منتخب ممبرصوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران خان نے عمران خان کے اعلان پرلبیک کہتے ہوئے اپنا تحریری استعفیٰ سپیکر اور وزیراعلیٰ کو ارسال کردیا، ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے سب سے پہلے اپنا استعفیٰ تحریری طورپر پیش کردیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے ساتھ سوات سے تعلق رکھنے والے ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 4عزیز اللہ گران خان نے اپناتحریری استعفیٰ پیش کردیاہے، انہوں نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کواپنااستعفیٰ ارسال کردیاہے، انہوں نے سپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام اپنے تحریرکردہ استعفیٰ میں واضح کہا ہے کہ عزیزاللہ خان گران ممبرصوبائی اسمبلی PK-4  سوات 1 اپنے پارٹی چیئرمین عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اس اسمبلی سے استعفیٰ دیتاہوں چونکہ یہ سیٹ میرے پاس عمران خان اور تحریک انصاف کی امانت تھی اوران کے حکم کے مطابق میں اسمبلی سے مستعفی ہونے کااعلان کرتاہوں، وزیراعلیٰ آپ کے ساتھ مل کر میں نے پاکستان اورخیبرپختونخوا کی ترقی اورتعمیرکے لئے کام کیا ان چار سالوں میں آپ سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔ باقی میں اپنے پارٹی کے منشور کاتاحیات پابند اورپارٹی کاوفادار رہونگا، میرے پارٹی کو جب اورجہاں میری ضرورت ہوگی میں حاضر رہونگا۔تاہم انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے آزادی کو بتایا کہ عمران خان وزیراعلیٰ محمودخان کے ادنیٰ سپاہی ہے، اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونا تو ایک معمولی بات ہے، اپنے قیادت کی حکم پر وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک کرسی اقتدار کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اصل چیز قیادت کی حکم پر لبیک کہناہے اور لوگوں کی خدمت کرناہے، عمران خان اوروزیراعلیٰ محمودخان کی ہرحکم کی تعمیل کی جائے گی، ہم ان کے سپاہی ہیں اوربحیثیت سپاہی پی ٹی آئی کے قافلے کی ہراول دستے کاکرداراداکریں گے اوریہ عہد کرتے ہیں کہ پارٹی اورچیئرمین عمران خان کے وفادار رہیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں