0

الخدمت فاونڈیشن ملاکنڈ کا یتیم بچوں اور ان کے ماوں کی ہیلتھ سکریننگ

بٹ خیلہ (مانند نیوز)الخدمت فاونڈیشن ملاکنڈ کی طرف سے یتیم بچوں اور ان کے ماؤں کی ہلیتھ سکریننگ کے کے لئے تقریب کااہتمام، پارک میں مفت جھولوں سے بچوں نے خوب لطف اٹھا لیا، جماعت اسلامی کے راہنماؤں کے درمیان رسہ کشی مقابلہ میں تقریب کا چار چاند لگادئے، سابق صوبائی وزیر کے ٹیم نے مخالف ٹیم کو شکست دے کر اپنی جیت کو خوب انجوائے کیا، تفصیلات کے مطابق الخدمت فاونڈیشن ضلع ملاکنڈ کی طرف سے مقامی چلڈرن پارک میں یتیم بچوں اور ان کے ماؤں کی میڈیکل معائینہ اور انہیں مفت ادویات دینے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا جس میں یتم بچوں ان کی ماؤں اور علاقہ کے سیاسی و سماجی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قائدین نے بھر تعداد میں شرکت کی، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے بچوں اور ماؤں کا معائینہ کرکے انہیں ضروری ادویات تجویز کی جبکہ بعض مریضوں کی لیبارٹری ٹسٹ بھی موقع پر کرائے گئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان، سابق ایم این اے سید بختیار معانی، سابق امید وار صوبائی اسمبلی امجد علی شاہ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر شہاب حسین، عجب خان، اے اے سی نورنواز خان، مجیب خان اور دیگر نے الخدمت کے خدمات کو سراہا اور انہیں اپنے طرف سے ہر ممکن تعاون کایقین دلایا الخدمت کے صدر سہیل خان اور ہیلتھ کوارڈنیٹر محمدیونس نے ملاکنڈ میں رجسٹرڈ یتیم بچوں اور اس پر انے والے اخراجات کی تفصیلات بیان کی، تقریب میں بچوں میں رسہ کشی، پینٹنگ، میوزیکل چئیراور دیگر دلسپ مقابلے ہوئے،جس میں سب سے دلچسپ مقابلہ جماعت اسلامی کے راہنماوں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ رہا جیسے بچوں، خواتین اور دیگر شرکاء نے خوب انجوائے کیا، فاوندیشن کی طرف سے مقابلہ میں حصہ لینے والے بچوں میں نقد انعامات اور شیلڈ بھی تقسیم کی گئی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں