0

سوات میں ٹریفک نظام کی بہتری کے امور سے متعلق اجلاس

سوات (مانند نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے سوات کے مرکزی شہروں اور تحصیل بازاروں میں ٹریفک کی روانی اورامدورفت کو آسان بنانے کیلئے بہتر ٹریفک نظام تشکیل دینے کا یقین دلایا ہے،انھوں نے کہا کہ بازاروں اور چوراہوں میں ٹریفک کی روانی کیلئے پولیس اپنی متعین کردہ زمہ داریاں بہتر طریقے سے سر انجام دے گی جبکہ اس سلسلے میں دیگر محکمہ جات سے جڑے کئی عوامل کو متعلقہ محکموں کے ساتھ حل کی غرض سے اٹھایا جائے گا،ار پی او نے مصروف بازاروں میں مرکزی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کی غرض سے تجاوزات کے خاتمے اور اس ضمن میں نگرانی کیلئے دیگر متعلقہ محکموں کیساتھ مشترکہ انٹی انکروچمنٹ سکواڈ تشکیل دینے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ بازاروں میں ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے تاجر برادری کے آرا کو اہمیت دی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ریجنل پولیس آفس ملاکنڈ سیدو شریف سوات میں ٹریفک نظام کی بہتری کے امور سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالر حیم،ڈی ایس پی ٹریفک زیراب گل سمیت سوات ٹریفک پولیس کے افسران اور تمام بازاروں کے تاجر یونین صدور و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی،اجلاس میں مینگورہ،سیدو شریف اور سوات کے دیگر تحصیلوں میں مرکزی بازاروں میں موجودہ ٹریفک نظام کی بہتری اور بلا کسی تعطل امدورفت کی روانی کیلئے کئی تجاویز کو زیر غور لایا گیا جبکہ تاجر برادری نیاہم بازاروں میں ٹریفک روانی کیلئے اپنی جانب سے کئی مفید آرا بھی دیں،اس موقع پر آر پی او نے یقین دلایا کہ منگورہ،سیدو شریف سمیت تمام تحصیلوں میں اہم شاہراہوں اور بازاروں میں گزرنے والے سڑکوں میں بلا خلل ٹریفک روانی کیلئے وہاں کی ضرورت کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس سلسلے میں دیگر محکموں سے جڑے مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کیساتھ اٹھایا جائے گا جبکہ پولیس کے دائرہ اختیار میں شامل ذمہ داریوں کو بروقت حل کرنے کی کوشش کی جائے گی،ار پی او نے مزید کہا کہ پولیس تاجر برادری کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی کیونکہ ہماری کوشش ہے کہ یہاں پر کاروبار کامیابی کیساتھ چلیں اور تاجروں کو کوئی مسلہ درپیش نہ ہو،انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بازاروں کی رونقیں بحال ہوں اور تاجروں کے کاروبار میں ٹریفک کی وجہ سے کوئی مسلہ حائل نہ ہوں،اجلاس میں تاجر برادری نے آر پی او کو اس ضمن میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور ٹریفک اہلکاروں کی بہتر کارکردگی کی تائید کی۔             ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں