0

صوبائی یوتھ اسمبلی کے بانی عابد خان اتوزئی اپنے عہدے سے مستعفی

پشاور(مانند نیوز     )صوبائی یوتھ اسمبلی کے بانی عابد خان اتوزئی اپنے عہدے سے مستعفی، عابد  خان اتوزئی گزشتہ دس سالوں سے صوبائی یوتھ اسمبلی کے ساتھ بطور چیئرمین  منسلک تھے، اپنی ایک اخباری بیان میں  عابد خان اتوزئی نے بتا یا کہ نو جو ان اسلامی جمہوریہ پاکستان کی آبا دی کا واضح اکثریتی حصہ ہیں مگر اِن کی جمہوری،انتظا می، سیا سی اورسماجی عمل میں مو ثر شمو لیت آج بھی ایک خواب کی مانند ہے۔ما ضی میں ایک کا میا ب زند گی کے خو اہش مند نو جوانا ن کو مطا لعہ کے لیے کتا بیں تو ملیں مگرریا ستی امور کو سمجھنے کے مشاہد ے کے لیے تدریسی فضامیسر نہ تھی، دس سال پہلیمحد ود تر ین وسا ئل کے سا تھ صوبائی یو تھ اسمبلی قو می افق پر اُبھر ی تو اسے آغا ز میں افر ادی قو ت کی کمی اور ما لی مشکلا ت کا سا منا رہا مگرمسلسل محنت کے ہتھیا ر اور تخلیقی آئیڈ یا ز سے یہ انتہا ئی کم عر صہ میں ایک مستند یو تھ پارلیمان  کی شکل میں  صوبائی یو تھ اسمبلی ایک منظم  فلاحی تحر یک بن گئی۔22سال کی عمر میں  صوبائی یوتھ اسمبلی کی بنیاد رکھی اور بطور چیئرمین ان دس سالوں میں صو بے،ڈویثر ن،ضلع،یو نیو رسٹی اور تحصیل کی سطح پر مو جو د ایک مضبو ط یو تھ نیٹ ورک کے ذریعے ابھی تک 20 ہزار سے زائد نو جو ان  صوبائی یو تھ اسمبلی کا حصہ بن چکے ہیں، جسمیں 4 ہزارممبرانِ اسمبلی تربیت یافتہ ہو کہ فارغ نکلے۔ اسکے ساتھ ہمارے اسمبلی سے پچاس (50)سے زیادہ اور آرگنائزیشن نکلے ہے جو کسی نہ کسی فیلڈ میں اپنے طریقہ سے ملک کی خدمت کر رہے ہے۔ پی وائی اے کو پاکستان کا پہلا ایسا ادارہ بنایا جس نے رضاکارانہ طور پر ایک ہزار  سے زیادہ ایکٹیوٹیز / پروگرام کئے اور بطور چئیرمین اپنے دور میں نو(9) حکومتوں سے حلف لیا۔انہوں نے کہا کہ یو تھ اجلا س،سمینا رز،ورکشا پس، مطالعاتی دورے،کانفر نسز،مبا حثے،ریسر چ کے ذریعے پالیسیز کی تیا ری،تر غیبی مہما ت اور دیگر سر گر میو ں کے ذریعے  صوبائی یو تھ اسمبلی کے ممبر ان اپنی تر قی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی یوتھ اسمبلی  کی  تما م سر گر میوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ پا کستا ن کی نو جو ان نسل رکا وٹو ں کو تو ڑ کر ہر شعبہ ہا ئے زند گی میں اپنا روشن مستقبل تر اشنے سا منے آئے۔انہوں نے کہا کہ  میں اپنی“ٹیم پی وائی اے”کے ہر ممبر اور سابقہ ممبران کا انتہائی مشکور ہوں جنکی وجہ سے ہم آج اس مقام پر ہے۔ آخر میں اپنے ایگزیکٹو باڈی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دس سال برداشت کیا، خاص طور پر ذیشان ہوتی، محمد خلیل، علی آفریدی اور صائمہ عمر کا۔ انکے علاوہ پرانے ایگزیکٹو باڈی کے ممبران برہان، انیلہ تاجک، عدنان احمد کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے اسمبلی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ اللہ پی وائی اے کو ہمیشہ اپنے ملک پاکستان اور اپنے مذہب اسلام کی خدمت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔ آمین

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں