0

محنت کش کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،حاجی ٹکا خان بہرام خیل

پشاور( مانند نیوز) مردان کے معروف سماجی شخصیت حاجی ٹکا خان بہرام خیل آف مکہ سعودی عرب نے کہا ہے کہ دین اسلام میں مزدور محنت کش کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔اسلام میں محنت کی عظمت پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔ حضور اکرمؐ نے ہاتھ سے محنت مزدوری کرنے والے کو اللہ کا دوست قرار دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب میں اپنی رہائش گاہ بہرام خیل  ہاؤس میں  الحاج ملک ایوب  زرین مشوانی،مجبور زرین  اور و لی خان سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا، اس موقع پر نعمت اللہ ماموں اور غازی مشوانی بھی موجود تھے،عمرہ کی ادائیگی  اور مدینہ منورہ روضہ رسول پر حاضری دینے کے بعد پاکستانی مزدور بھائیوں سے ملاقات کے لئے ریاض اور دمام گے،اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی مشکلات کو سنا اور حل کرنے کی یقین دہانی کروائی،حاجی ٹکا خان بہرام خیل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ محنت کش کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ محنت کش طبقے کو بھی چاہیے کہ وہ عالمی اقتصادیات کے نئے تقاضوں کے مطابق خود کو جدید ترین پیداواری تکنیک سے روشناس کرائیں تاکہ پاکستان اپنی افرادی قوت کو ترقی دے کر ترقی یافتہ قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں