0

ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو میں چوری کی وارداتوں کے خلاف احتجاج

ہنگو(مانند نیوز) ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو میں چوری کی وارداتوں کے خلاف احتجاج، گرینڈ ہیلتھ الائینس نے چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ، رات گئے ہسپتال کے رہائشی بلاکس میں چوری کی واردات سے مکین خوف وہراس میں مبتلا ہیں، ہیلتھ الائی س رہنماوں کا خطاب، ڈی ایچ کیو میں انٹرنل سیکورٹی ہے، 38 سیکورٹی گارڈز اور 8 واچ مین ہیں ایسے میں ایسے واقعات کی روک تھام میں اس عملے کے کردار کو بھی جانچنا ہو گا ڈی پی او آصف بہادر کا موقف۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہپستال ہنگو میں رات کے وقت چوریاں معمول بن گئیں جس پر گرئینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا مقررین نے کہا کہ ہسپتال کی حدود میں چوریاں، ہسپتال کی سیکورٹی اور ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔احتجاج پر  اسٹنٹ کمشر حبیب اللہ،ڈی ایس پی امجد حسین اور ایس ایچ او فیاض خان موقعہ پر پہنچ گئے اور چوری کی وارداتوں پر قانونی کاروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔دوسری طرف ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آصف بہادر نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی سیکورٹی اور چوکیداری کا اپنا نظام ہے جو ایم ایس ہسپتال کے زیر انتظام ہے یہاں سیکورٹی کے 34 جبکہ واچ مین 8 کام کر رہے ہیں ہسپتال کے رہائشی بلاکس می  متعلقہ افراد کے سوا کسی کا کوئی کام نہیں ایسے میں چوری کے واقعات ہسپتال انتظامیہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے تاہم ہنگو پولیس اپنے تمام وسائل بروے کار لا کر چوروں کا سراغ لگایے گی۔ڈی پی او آصف بہادر نے کہا کہ ہسپتال میں مکین سٹاف اور افراد کو بھی اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے۔اگر رہائشی بلاکس میں غیر متعلقہ افراد اتے ہیں تو انہیں کون لے کر اتا ہے اور ان کا یہاں کیا کام ہے اس ضمن میں ایم ایس ہسپتال کو اپنے نظام کو پرکھنا ہو گا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں