0

آئندہ دور پیپلزپارٹی کا ہوگا :سابق پیپلزپارٹی صوبائی صدر ھمایون خان

بٹ خیلہ (مانند نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی بٹ خیلہ کی طرف سے پارٹی کی 55 ویں یوم تاسیس شاندار طریقے سے منائی گئی، اس حوالے سے سابق صوبائی صدر و صوبائی وزیر انجنئیر ہمایون خان کی رہائش گاہ جولگرام میں ایک تقریب منعقدہ ہوئی جس میں تحصیل بٹ خیلہ اور بائیزئی کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کرکے پی پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو، بلاول بھٹو، آصف علی زرداری ہمایوں خان اور پارٹی قائدین کے حمایت میں بھرپور نعرے بازی کی، یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے جھنڈے کے رنگ میں بڑے کیک کو کاٹاگیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجنئیر ہمایون نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد غریب اور مظلوم طبقہ کے حقوق اور انصاف دلانے کے لیے رکھی تھی ، آج ملاکنڈ کے عوام کو اگر ووٹ کا حق حاصل ہے، وہ شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کے مستحق ہیں یہ سب بھٹو شہید کی سیاست کا نتیجہ ہے، شہید بھٹو کی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کارکن ایک مرتبہ پھر منظم ہوئے ہیں ائندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، تقریب سے تحصیل صدر جان روم خان،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد صدیق، مسلم خان، فیاض گل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کرکے پارٹی کی یوم تاسیس کے حوالے سے اظہار خیال کیا، ہمایون خان نے کہا کہ عوام کو عمران خان کی ڈرامہ بازیوں کا علم ہوچکا ہے وہ ہر دفعہ کارکنوں کو اہم اعلان کی ڈوگڈوگی بجھا کر عوام کو اکٹھا کرکے بعد میں مداریوں کی طرح صرٖ اپنی اپنی چورن بھیج دیتے ہیں اورکوئی اہم اعلان نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ عمران خان پر فائرنگ کی کہانی بھی پی ٹی آئی کی ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کی مانند ہے، فائرنگ ایک ہوئی ہے جبکہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی شلواروں سے درجنوں گولیاں نکل رہی ہیں، پہلے پاک فوج کو رجیم چینج کے سازش کے نام پر بدنام کیا بعد میں سازش کو روکنے کا بہانا بنایا، ائندہ الیکشن جب بھی ہو حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی اس لیے کارکن ابھی سے تیاری شروع کریں جو کارکن ناراض ہے انہیں راضی کرنے کے لیے ان کے گھروں کو جانے کے لیے تیار ہوں، انہوں نے کامیاب تقریب پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں