0

اورکزئی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کلین اپ آپریشن

اورزئی(مانند نیوز) اورکزئی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کلین اپ آپریشن۔ منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد، مقدمہ درج۔ڈی پی او اورکزئی نذیر خان کی خصوصی ہدایت پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے سلسلے میں ضلع بھر میں جاری کلین اپ آپریشن کے تسلسل میں ڈی ایس پی نارکوٹکس محبوب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مشتی محمد یونس ہمراہ پارٹی پولیس نے ناکہ بندی کی تھی. دوران ناکہ بندی موٹر سائیکل سوار کو آتے ہوئے روکا گیا، جن کے قبضے سے 12,300 گرام چرس برآمد کیا گیا۔ چرس قبضہ پولیس میں کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے بند بحوالات تھانہ کیا گیا، جبکہ موٹر سائیکل بطور وجہ ثبوت قبضہ پولیس کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں