0

صوبائی حکومت اور محکمے عوامی رائے کو اولین ترجیح کے طور پر لے رہے ہیں، فضل حکیم خان یوسفزئی

سوات (مانند نیوز )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور محکمے عوامی رائے کو اولین ترجیح کے طور پر لے رہے ہیں اور کسی بھی شکایت پر فوراً کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے سے انہی دلی خوشی ملتی ہے اور وہ یہ کام سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاشکور میں  گریویٹی واٹر سپلائی اسکیم کے ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے موقع پر مقامی افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کی شنوائی اور حل کے لئے ڈیڈیک آفس عوام کے لئے ہر وقت دستیاب رہتا ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں عوامی خدمات کی بروقت فراہمی اور مسائل کے حل کے لئے اداروں کے استعداد کار میں اضافہ کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں اداروں کو بھی واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی کارکردگی کو بھی عوامی خدمات کی فراہمی اور عوامی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل اور رائے کے تناظر میں ہی سزا اور جزا کا تعین کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی سرکاری دفتروں میں با عزت طریقے سے ریلیف نہیں مل رہے ہیں تو ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں شکایاتی درخواست جمع کریں انشائاللہ بروقت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڈیک آفس میں شکایات سیل با قاعدہ طور پر فعال ہے۔ گریویٹی واٹر سپلائی اسکیم کے ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے موقع پر متعلقہ محکموں کے آفیسرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں