0

مشیروزیراعظم انجینئرامیرمقام نے زونل آفس یوٹیلیٹی سٹور کا اچانک دورہ کیا

پشاور(مانند نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کا خیبرپختونخوا کیلئے اربوں روپے کے سستا آٹا سکیم کا فائدہ عام عوام کو ملنا چاہئے، مشیروزیراعظم امیر مقام۔بعدازاں نون لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری سے خطاب کیا۔مشیروزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے زونل آفس یوٹیلیٹی سٹور حیات آباد پشاور کا اچانک دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر خیبر پختو نخوا میں سستا آٹا سکیم پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور عوام کی سہولت کے لیے اربوں روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم سے صوبے کے عام لوگوں کو فائدہ پہنچنا چاہیے۔.زونل منیجر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن سید مہتاب بنوری و دیگر اعلیٰ حکام نے مشیروزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کے مشیر نے یوٹیلیٹی سٹور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ لوگوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ بعد ازاں مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے ن لیگ کے صوبائ سیکرٹیریٹ پشاور میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل صوبائی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا اور اب عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت سے توقعات وابستہ کررہے ہیں۔ صوبے کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد اور وفود نے مشیر وزیراعظم سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کے مشیر نے متعلقہ حکام کو عوامی مسائل کے ازالے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کو تیار نہیں اور پی ٹی آئی کو اندرونی لڑائی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد لوگ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کے بارے میں سنیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں