0

ڈی پی او آفس اورکزئی میں پولیس جوانوں کاہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

اورکزئی (مانند نیوز)ڈی پی او آفس اورکزئی میں پولیس جوانوں کے جائز عرض ومعروض کے سلسلے میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔اردلی روم میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سنے اور تقرری اور تبادلوں سمیت دیگر ضروری احکامات جاری کئے۔بیماری اور گھریلو مسائل کیوجہ سے چُھٹی لینے والے جوانوں کی ہر ممکن سہولیات اور مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈی پی او اورکزئی نے اس موقع پر کہا کہ پولیس جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔ ان کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر مناسب اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کے تمام جائز مسائل محکمانہ قواعد و ضوابط اور پولیس رولز کو مدنظر رکھتے ہوئے حل کئے جائیں گے۔ اور کسی کیساتھ ناانصافی نہیں کی جائیگی۔ تمام پولیس آفیسرز اور جوانوں کو ہدایت کی گئی کہ محکمانہ معاملات میں کسی بھی قسم کی سفارشات سے گریز کریں کیونکہ اس سے دوسروں کی حق تلفی ہوتی ہے اور فورس کے مورال پر برا اثر پڑتا ہیں۔ڈی پی او اورکزئی نے مزید کہا کہ پولیس جوان اپنے فرائض خوش اسلوبی اور ایمانداری سے انجام دیں۔ کوئی بھی اہلکار عوام کے ساتھ نامناسب رویہ نہ اپنائے۔ عوامی خدمات کو فرض العین سمجھ کر شہریوں کے ساتھ بہترین اخلاق اور اچھے روئیے کا مظاہرہ کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں