0

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے مشن کا کوہاٹ کا دورہ

 کوہاٹ (مانند نیوز)مشن نے کوہاٹ شہر میں جاری خیبر پختونخوا سیٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ (کے پی سی آئی پی)کے حوالے سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی(ڈبلیو ایس ایس سی) کوہاٹ کے دفتر کا دورہ کیاجہاں انہوں نے کوہاٹ شہر کے تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عارف روف نے اے ڈی بی کے مشن کو کوہاٹ شہر میں جاری بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام  کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن نے خیبر پختونخوا سیٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کے City Implementing Unit  اور کنٹریکٹر/کنسلٹنٹ کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود سٹاف سے ملاقات کی۔ مشن کے افسران نے سی آئی یو سٹاف کو مقررہ وقت پر اور بہترین کام کرنے کی ہدایات دیں۔ اے ڈی بی مشن نے کوہاٹ شہر میں جاری میگا پراجیکٹس یعنی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، سپورٹس کمپلیکس، وومن بزنس ڈویلپمنٹ سنٹر، لینڈ فل سائٹ اور واٹر سپلائی نیٹ ورک کے سائٹس کا دورہ کیااور انھوں نے دو منصوبوں پر جاری کام کا معائنہ کرنے کے بعد اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تما م پراجیکٹس میں کمیونٹی کی سیفٹی کو مدنظر رکھا جائے۔ اس موقع پر مئیرکوہاٹ قاری شیر زمان اور ڈیدک چیئرمین ضیاء اللہ بنگش بھی موجود تھے-

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں