0

مسائل کے دلدل سے نکلنے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرناوقت کاتقاضہ ہے، شہزادہ میانگل شہریار امیر زیب

سوات (مانند نیوز)سوات شاہی خاندان کے سپوت شہزادہ میانگل شہریار امیر زیب نے کہا ہے کہ مسائل کے دلدل سے نکلنے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرناوقت کاتقاضہ ہے سوات کے سلگتے مسائل کے حل کے لئے اکھٹے جدوجہد کرناناگزیرہے، صرف وعدوں اوردعوؤں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات اُٹھانے سے مسائل حل ہوں گے۔ سوات کی ترقی کے لئے ریاستی دور ہمارے لئے قابل تقلید ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے چیل شگئی سیدو شریف میں عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی مشرف خان، انور خان اور روزی خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ سوات ہم سب کامشترکہ گھرہے اور اس گھر کی تحفظ اوریہاں کے عوام کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہم سب کو مشترکہ جدوجہد کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگوں کومسائل کے دلدل سے نکالنے کے لئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگوں کی خدمت ہمیں اپنے اباواجداد سے وراثت میں ملی ہے ہم اپنے آباواجداد کے نقش وقدم پر چلتے ہوئے لوگوں کی خدمت کرنااپنافرض سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگرحکمرانوں کو سوات کی ترقی اورلوگوں کی خوشحالی مقصود ہوتو ان کو ریاست کے دورکی تقلید کرناہوگا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں