0

الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ آئندہ عام انتخابات میں خصوصی فیچرز پر مبنی بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ واٹر مارک بیلٹ پیپرز کا بھی استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے، اس بار عام انتخابات کے لئے 24کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا امکان ہے جبکہ ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 21 لاکھ سے زائد ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ عام انتخابات میں ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 82لاکھ تھی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں