0

سوات  دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے معیاری اور بامقصد تعلیم وقت کا تقاضہ ہے، عاصم حبیب بٹ

سوات(نمائندہ مانند)سوات  دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے معیاری اور بامقصد تعلیم وقت کا تقاضہ ہے، نجی اسکولوں کے ڈائریکٹرز اور پرنسپلز اپنے تعلیمی اداروں میں آفاق کے نصابی کتب پڑھا ئیں،اور آفاق کے تمام تعلیمی خدمات سے فائدہ اٹھا ئیں ان خیالات کا اظہار مینگورہ میں آفاق کے ٹرینر عاصم حبیب بٹ نے پرنسپلز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا پرنسپلز کنونشن میں نجی تعلیمی اداروں کے 600 پرنسپلز نے شرکت کی، کنونشن سے آفاق سوات کے مینیجر شعیب خان، پی ایس ایم اے سوات کے صدر ثواب خان،جماعت اسلامی سوات کے نائب امیر اور ماہر تعلیم اخترعلی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔کنونشن میں آفاق کے ٹرینر عاصم حبیب بٹ نینصاب تعلیم کی تنظیم کے موضوع پر ایک سیر حاصل لیکچر دیا،انہوں نے کہا کہ نجی سکولوں نے تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، اگر نجی سکولوں کے پرنسپلز اپنے سکولوں میں نصاب تعلیم کی تنظیم نو پر توجہ دیں تو پاکستان ایک معیاری اور با مقصد تعلیم کی طرف پیش رفت کرے گا، پرنسپلز کنونشن سے ریجنل منیجر آفاق ماجد علی خان نے کہا کہ آفاق پرنسپلز، اساتذہ کرام اورطلبا ؤطالبات کیلئے مختلف قسم کے پروگرامات، سیمینار اور ورکشاپس کا انعقا دکرتا ہیتاکہ پاکستان میں نظام تعلیم کو موئثر،بین الاقوامی معیار اورمقصدیت کی طرف بڑھ سکے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں