0

ٹرنسفرڈ ڈی پی اوسوات زاہد نواز مروت کے اعزاز میں الوداعی تقریب

سوات  (مانند نیوز)سوات  سے تبدیل ہونے والے ڈی پی اوسوات زاہد نواز مروت کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا۔سوات کے عوام اور پولیس کا پیار لے کر جا رہا ہوں جنہوں نے ہر موقع پر ان کا ساتھ دیا ، خوشی ہے کہ ان کی عرصہ تعیناتی کے دوران سوات میں عوام اور پولیس نے مل کر جرائم کے خلاف بہت سے کامیابیاں سمیٹیں: ڈی پی او سوات ذہد نواز مروت الوداعی تقریب میں ایس پی لوئر سوات ارشد خان، ایس پی اپر سوات خانخیل ، ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن ، ایس پی سپیشل برانچ پیر زر بادشاہ، ایس پی سی ٹی ڈی اظہار شاہ، ایس پی سی ایف آر پی ظفر خان، سپرنٹنڈنٹ جیل سوات ، ڈی ایس پی ٹریفک  زیراب گل خان، ایس ڈی پی اوز اورتمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اوردفتری سٹاف نے شرکت کی ۔شرکاء نے ڈی پی اوسوات کو اعزازی تحائف پیش کیے اور ان کی خدمات کو سراہا۔ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت دو مہینوں کے لیے چھٹی پر چلے گئےہیں۔چھٹی کی منظوری کے بعد ڈی پی او کوہاٹ شفیع اللہ گنڈاپور ڈی پی او سوات تعینات کیے گئے ہیں ۔ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت ایک پروفیشنل پولیس افیسر ہیں انہوں نے سوات میں پہلی مرتبہ عوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے اوپن کورٹ قائم کی جس میں اب تک ہزاروں سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کیے گئے جبکہ تاریخ میں  پہلی مرتبہ جرائم کی روک تھام کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کیا۔جس میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15، پولیس وہیکل ٹریکنگ سٹم، میڈیا سیل، زینب الرٹ، وومن سیفٹی ایپ، پاکستان سیٹیزن پورٹل، کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم، ہیومن ریسورس منیجمنٹ سسٹم، ہوٹل واچ، ای گیجٹ، وہیکل اینڈ کریمینل وئیریفیکیشن سسٹم، سی ڈی آر اور ضلع سوات کے داخلی و خارجی راستوں پر نصب شدہ جدید کیمرے شامل ہیں۔ڈی پی او سوات ذاہد نواز مروت کے ایک سالہ دور میں کوئی بھی کیس ان ٹریس نہیں رہا اب تک جتنے بھی واقعات یا کرائمز رونما ہوئے ہیں  ان کو فوری طور پر ٹریس کیاگیا۔حالیہ سیلاب میں بھی ڈی پی او سوات ذاہد نواز مروت کا کردار کلیدی رہا انہوں نے اپنے دوستوں کے تعاون سے سوات کے ہزاروں متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جبکہ پولیس کو بھی سیلاب متاثرین کی فوری امداد کے لیے ایکٹیو رکھا, حالیہ دہشت گردی میں بھی ڈی پی او سوات ذاہد نواز مروت نے اہم کردار ادا کرکے سوات میں امن کی فضاء برقرار رکھی حالانکہ ان کی والدہ شدید بیمار تھی لیکن اس نے والدہ کی شدید بیماری کے باوجود اپنے فرائض انجام دینے کو ترجیح دی اور اس وقت چھٹی لینے سے انکار کیا تھا۔اس موقع پر ڈی پی اوسوات کا کہنا تھا کہ وہ سوات پولیس اور عوام کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے انہیں پیار دیا اور ان کے ساتھ مل کر جرائم کی روک تھام کے لئے کام کیا اور ڈھیر ساری کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے ہمیشہ سوات کو جرائم سے پاک بنانے کے لئے مخلصانہ کوششیں کیں اورسوات پولیس کی پیشہ ورانہ پولیسنگ کی بدولت ہر محاذ پر کامیابی سمیٹی۔تبدیل  ہونے والے ڈی پی او سوات نے پولیس اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ و ہ سوات پولیس اور عوام کا پیار اور بہترین یادیں لے کر جا رہے ہیں اور ہمیشہ سوات پولیس اور عوام کو یاد رکھیں گے۔پوسٹنگ ٹرانسفرمر نوکری کا حصہ ہے لیکن ڈی پی او زاہد نواز مروت کی خدمات ہمیشہ کے لیے یاد رکھیں جائیں گی۔#ترجمانسواتپولیس

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں