0

انٹر ہائی اینڈ ہائیر سیکنڈری سکولز دیر بالا سالانہ سپورٹس انعامات کا انعقاد

شرینگل(نمائندہ مانند) انٹر ہائی اینڈ ہائیر سیکنڈری سکولز دیر بالا سالانہ سپورٹس اینڈ ڈیبیٹس کمپیٹیشن رنگارنگ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیر بالا عبدلرحمان اور یو ایس ایڈ ہاشو فاؤنڈیشن پروگرام منیجر ارشاد خان مہمان خصوصی تھیں۔تفصیلات کے مطابق دیر بالا میں سالانہ انٹر ہائی اینڈ ہائیر سیکنڈری سکولز سپورٹس اینڈ ڈیبیٹس کمپیٹیشن کی رنگارنگ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد محکمہ تعلیم دیر بالا اور ہاشو فاؤنڈیشن یو ایس ایڈ کے تعاون سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گندیگار لر جم کے مقام پر کیا گیا جس میں مختلف کھیلوں اور ڈیبیٹس پروگرامز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا۔کرکٹ،والی بال،فٹ بال بیڈمنٹن اور تقریری مقابلوں کے ونر اور رنرز آپ طلبہ میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کئے گئے۔تقریب میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیر بالا عبد الرحمان اور یو ایس ایڈ ہاشو فاؤنڈیشن ڈسٹرکٹ  پروجیکٹ منیجر ارشاد خان کے علاؤہ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسرز،اساتذہ کرام،ضلع بھر کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کھلاڑیوں اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ہاشو فاؤنڈیشن اور محکمہ تعلیم دیر بالا کے جانب سے عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لئے جاری سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں بھی عوام میں شعور اجاگر کرنے اور سکول سے باہر بچوں کو سکولوں میں داخلہ دلوانے اور تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے بھی کمپیئن چلانے کی عزم کا اعادہ کیا گیا اور سکولوں سے باہر زیادہ سے زیادہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا عزم کیا گیا۔مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیر بالا عبدلرحمان اور یوایس ایڈ ہاشو فاؤنڈیشن کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ارشاد خان نے شرکاء سے مخاطب ہو کر کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے،اگر ہم نے ترقی کرنی ہے اور آنے والے سنگین چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے تو اس کے لئے ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخلہ دلوانا اور تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں