0

وانا ٹٹی ثمرباغ جدید دور میں اہم سہولیات سے محروم

وانا (مانند نیوز) لوئر وزیرستان تحصیل وانا کے علاقہ ٹٹی ثمرباغ سے تعلق رکھنے والے قاری حضرات گل دوتانی ، ملک عمر دوتانی اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و ضلعی صدر آیاز وزیر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ ٹٹی ثمرباغ اس جدید دور میں پکی سڑک ، سکولز اور نیٹ ورک سے محروم ہیں، قاری حضرات گل دوتانی نے کہا کہ ٹٹی ثمرباغ کے عوام بھی باقی وزیرستان جیسے حق رکھتے ہیں لیکن ہمارے نومنتخب نمائندوں کے نظروں سے اوجھل ہے۔ اگر آپ دیکھ لیں ، پورے وزیرستان میں ہر جگہ پر پکے سڑک بنائی گئی ہیں لیکن واحد بدقسمت علاقہ ٹٹی ثمرباغ ہے، جو پکہ سڑک سے ابھی تک محروم ہے، اس کے علاؤہ ہمارے علاقے میں سکول موجود نہیں ، یہاں کے ہزاروں بچے اور بچیاں کی زندگیاں روشن مستقبل داوٴد پر لگ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹٹی ثمرباغ میں موبائیل ٹاورز تو لگایا گیا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ موبائیل ٹاورز میں کرنٹ نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی پاکستانی ہے اور باقی پاکستانیوں جیسا حق رکھتے ہیں۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و ضلعی صدر آیاز وزیر نے کہا کہ ٹٹی ثمرباغ کے عوام کا جائز مطالبات مان لیے جائیں۔ اور عوامی نیشنل پارٹی لوئر وزیرستان کے قائدین اور کارکنان ٹٹی ثمرباغ کے عوام کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے ہیں اور رہنگے۔ آخر میں قاری حضرات گل دوتانی نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اشفاق خان ، ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین نصیراللہ خان وزیر ، ایم این اے کے پرسنل سیکرٹری نظام اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹٹی ثمرباغ کے عوام پر رحم کریں اور ان کے جائز مطالبات پر جلد از جلد کام شروع کر دیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں