باجوڑ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی بلال نصیر اور تحصیلدار عالم زیب کے ہمراہ تحصیل ناواگئی ٹائپ ڈی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ٹائپ ڈی ہسپتال ناواگئی بھی موجود تھے۔ ڈی سی باجوڑ فہد وزیر نے ٹائپ ڈی ہسپتال کے ایمرجنسی، او پی ڈی، ادویات اسٹور، ایکسرے لیبارٹری، اورعوام کو فراہم کی جانی والی سروسز، سٹاف کی حاضری اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ ایم ایس نے مختلف حصوں کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔ اس کے علاؤہ ڈپٹی کمشنر نے تاجر برادری ناواگئی کے ساتھ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ناواگئی بازار کے بیوٹیفیکیشن، صفائی، تجاوزات اور دوسرے مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی۔اسی طری ڈپٹی کمشنر نے سب جیل سول کالونی خار کابھی دور کیاقیدیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سب جیل خار بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے سب جیل میں صفائی ستھرائی اور قیدیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے نے مختلف بیرکوں میں قیدیوں کیساتھ ملاقات کی اور ان سے سہولیات اور خوراک کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔
