0

رفاہ یونیورسٹی ملاکنڈ ڈائریکٹریٹ اف سٹوڈنٹس ویک اختتام پزیر

چکدرہ (مانند نیوز) رفا انٹرنیشنل یونیورسٹی ملا کنڈ کیمپس چکدرہ ڈائریکٹریٹ اف سٹوڈنٹس ویک کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمینٹل سپورٹس ویک اختتام پذیر سٹوڈنٹس ویک سپورٹس ٹورنامنٹ 2022 کی جیتنے اور رنرز اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رفایو نیورسٹی کے شعبہ سٹوڈنٹس سروسیز ڈپارٹمنٹ کے انچارج ڈاکٹر مشتاق علی نے کہا ہے کہ کھیل کودنہ صرف جسمانی صیحت کے لئے ضروری ہے بلکہ اس سے طلباء کے درمیان مقابلے کا رجحان بھی پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہ کھیل انسان میں غلطیوں سے سیکھنے اور برداشت کی خوبیاں پیدا کرنے میں مدد گار ہو تے ہیں۔انھوں نے کہا کہ رفا یونیورسٹی ہمیشہ سے اپنے طلبہ وطالبات کو اعلیٰ دینے دینے کیساتھ پورے ملک میں قائم تمام شاخوں میں سپورٹس ویک منانے کا اہتمام کر تی ہے تا کہ قوم کے معماروں کا جسمانی اور ذہنی نشونما بھی فروغ پا ئے یونیورسٹی کے انٹر ڈیپارٹمینٹل سپورٹس مقابلوں میں ڈی پی ٹی،انگلش منیجمنٹ سائنسیز کمپیوٹرسائنس سیکالوجی ایم ایل ٹی کے شعبہ جات کے طالب علموں پر مشتمل مختلف کھیلوں کے ٹیموں کے مابین مقابلے ہو ئے جو کہ کر کٹ،رسہ کشی،بیڈمنٹن نعت،بیت بازی،مصوری،کھانے پکانے،فیکشنری پر مشتمل تھے اور ساتھ ہی یونیورسٹی کے سبزازار میں یونیورسٹی کے طلبہ نے کھانوں جیولری ڈیکوریشن کے سامان اور کاسمیٹکس کے مختلف سٹالز بھی لگائے تھے جس میں حاضرین نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا اس موقع پر ڈاکٹر جاوید اقبال ڈاکٹر حامد حسین ڈاکٹر رفیع اللہ ڈاکٹر عابد نواز ڈاکٹر ظہور ڈاکٹر مختیار ڈاکٹر اشفاق ڈاکٹر ذوات افنان نے انٹر ڈیپارٹمینل سپورٹس ویک کے فاتح اور رنراپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے جسمیں طالبات بھی شامل تھیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں