0

لوئر چترال ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ارندو گول میں کھلی کچہری کا انعقاد

چترال (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چترال لوئر محمد انوار الحق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دروش کی سربراہی میں ارندو گول میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری کا انعقاد رام ران فوجی چھاونی میں کرنل کاشف 186 ونگ دیر سکاؤٹس کی میزبانی میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں اہلیان ارندو گول نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دروش نے ارندو گول جیسے دور دراز اور یخ بستہ علاقے کا دورہ کیا، دوران کھلی کچہری اہل علاقہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ 186 ونگ دیر سکاؤٹس کے کرنل کاشف نے اپنے مختصر مدت میں علاقہ میں ان کی جانب سے کیئے گئے ترقیاتی کاموں، صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے، ٹریننگ و روزگار فراہم کرنے اور ریلیف پیکجز تقسیم کرنے جیسے اقدامات سے آگاہ کیا۔شرکاء نے تفصیل سے اپنے جن مسائل سے آگاہ کیا ان میں جنگل کی کٹائی، صحت مرکز و تعلیمی مراکز کی عدم دستیابی، احساس پروگرام، گندم ترسیل اور دیگر مختلف نوعیت کے مسائل زیر بحث ائے۔ اسسٹنٹ کمشنر دروش نے کرنل کاشف کی کوششوں کو سراہا۔اور مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا، اس سلسلے میں فوری طور پر ریلیف پیکجز، گندم, احساس پروگرام سے متعلق امور حل کرنے اور دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے معاملات بزریعہ ڈپٹی کمشنر متعلقہ محکمہ جات کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات سے کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں