0

جمعیت علماء اسلام وانا وزیرستان میں امن کیلئے کوشاں ہیں، پریس کانفرنس

وانا (مانند نیوز) جمعیت علماء اسلام لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا نے امن وامان کے سلسلے میں بلائے جانے والے گرینڈ جرگہ کو موخر کردیا ہے، اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام وانا  کے ضلعی امیر مولانا میرزاجان وزیر، جنرل سیکرٹری مولانا رفیع الدین وزیر، مولانا صابراللہ وزیر ودیگر اراکین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا،کہ جمعیت علماء اسلام وانا وزیرستان میں امن کیلئے کوشاں ہیں، جس کے سلسلے میں جمعیت نے ضلعی سطح پر مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین ودیگر سے اس سلسلے میں مشاورت مکمل کرکے 4 دسمبر کو ایک گرینڈ جرگہ بلایا تھا، مگر بدقسمتی سے ضلعی انتظامیہ نے ہمیں نوٹس بھیج کر وانا اے سی جرگہ ہال دینے سے صاف انکار کردیا، جس کی ہم اس کے پرزور مذمت کرتے ہیں، جمعیت کے سیکریٹری جنرل مولانا رفیع الدین نے کہا، کہ جمعیت کا 4 دسمبر کو امن کے حوالے سے بلایا ہوا گرینڈ جرگہ غیر معینہ مدت تک باہمی مشاورت سے ملتوی کر دیا گیا ہے، مشورے کے بعد اس کا دوبارہ تاریخ متعین کیا جائیگا۔پریس کانفرنس کے دوران امن وامان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، کہ اس میں کوئی گنجائش ہو ہی نہیں سکتی، کہ امن وامان ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست کی تمام اکائیوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے جان ومال، عزت وآبرو کو محفوظ بنائے، انہوں نے کہا، کہ امن برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو اگر ہماری تعاون درکار ہوئی تو وہ کرنے کیلئے تیار ہیں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں