0

لانگ مارچ پر خرچ ہونیوالے اربوں روپے کا حساب لینگے،امیر مقام

بونیر(مانند نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور اور قومی ورثہ ثقافت انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ جس طرح تالاب کی بڑی مچھلی کو باہر پھینک دیا اور پی ایم ہاؤس اور قومی اسمبلی کو صاف کیا اسی طرح چھوٹے مچھلیوں کو بھی تالاب سے باہر پھنک کر صاف کرائینگے، استعفوں یا اسمبلی تحلیل کرنے کا شوق ہے تو وہ بھی پورا کر دیں خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے دوبارہ انتخابات کرادینگے، عمران پاکستان کیلئے کورونا وائرس ہے جس کی ویکسین نواز شریف کے ساتھ ہے، پہلا ڈوز لگا کر اس وائرس کو مفلوج کرا دیا دوسرا لگا کر قوم کو نجات دلائیں گے،وہ بونیر کے علاقہ کوگا میں بخت بلند خان کی قیادت میں ہزاروں افراد کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر انجینئرا میر مقام نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی جبکہ  انہیں پارٹی کیپ پہنائیں انہوں نے کہا کہ بہت جلد نواز شریف پاکستان میں ہونگے، بونیر کے مسائل کو ہمیشہ اپنے مسائل سمجھتے ہیں آئندہ بھی سمجھیں گے۔ بونیر موٹر وے اور سوئی گیس کا مطالبہ جائز ہیں اس میں بونیر کے عوام کے ساتھ ہوں ہماری بھی دلی خواہش ہے کہ یہ مطالبے پورے کریں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں