0

لوئردیر کی کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،ایم پی اے ملک لیاقت علی خان

لوئیر دیر(مانند نیوز)لوئر دیر سرکاری سکو لوں کے درمیان ایک ماہ سے جاری کھیلوں کے سالانہ  مقابلے اختتام پزیر ہوگئے ہاکی گور نمنٹ ہائی سکول میاں بانڈہ، کرکٹ گورنمنٹ ہائیرسینکڈری سکول معیار، والی بال   گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول زیارت تالاش، باسکٹ بال گو رنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سد و، فٹبال گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول منڈا، بیڈ منٹن القلم سکول خونگی، پی ٹی شو گورنمنٹ ہائی سکول میاں با نڈہ، رسہ کشی گورنمنٹ ہائی سکول پختنوخا دگزئی، جمناسٹک گورنمنٹ ہائی سکول میاں با نڈہ اور قومی ترانہ کے مقابلے گور نمنٹ ہائی سکول کمبڑ  نے جیت لئے اس حوالے سے سا لانہ سپورٹس فیسٹول کی تقریب تقسیم انعا مات کی رنگا رنگ تقریب گور نمنٹ سنٹنئیل ماڈل  ہائی سکول تیمرگرہ  میں منعقد ہوا جس میں ایس ڈی اوز، اے ایس ڈی اوز، اگیگا کے صوبائی چئیرمین سید محمد شاہ  باچا، سکول آفیسر ز ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد ہمایون، پرنسپلز، ہیڈ ماسٹر زاساتذہ، عمائدین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر طلباء  نے ٹبلو، جمناسٹک، سمیت دیگر کھلیوں کا مظاہرہ  کرکے حاضرین سے داد حاصل کی تقریب سے مہمان خصوصی ڈیڈیک چئیرمین ایم پی اے ملک لیاقت علی خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد امین خان، اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک شفیع اللہ خان کے نمائندہ کاشف کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  تعلیمی  اداروں  میں نصابی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی نا گزیر ہیں جوکہ طلباء کی مخفی صلاحتیوں کو  نکھارتے اورسا منے لاتے ہیں اور طلباء کی زہنی نشونما  ہورہی ہے اور کھیلوں سے طلباء  کا وقت ضائع  نہیں ہورہا ہے بلکہ مزید قیمتی ہوجا تا ہے اور سپورٹس کی سرگرمیوں سے شخصیت پرستی ابھر کر سامنے اتی ہے انھوں نے کہا کہ جس قوم کے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں ان کے ہسپتال ویران ہو تے ہیں اور کھیلوں میں حصہ  نہ لینے والے طلباء تندرست نہیں ہوتے انھوں نے کہا کہ لوئر دیر کے کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ  موجود اور ملاکنڈ ڈویژن کے سطح پر سرکاری سکولوں کے درمیان ہونے والے فٹ بال  کے علاوہ تمام کھیلوں کے مقا بلے لوئر دیر کے سکولوں کے طلباء  نے جیت کر ثابت کر دیا کہ لوئر دیر کے طلباء اور کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے انھوں نے کہا کہ لوئر دیر کے کھلاڑی صوبہ اور ملک کے ٹیموں میں جگہ حاصل کرکے ضلع دیر اور ملک کا نام روشن کرینگے اس موقع پر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورانعا مات تقسیم کئے ڈیڈیک چئیر مین ملک لیاقت علی خان ارگنازئر کمیٹی کے لئے پچاس ہزار روپے  وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک شفیع اللہ خان کے نمائندے کاشف کمال  پچاس ہزار  روپے اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد امین خان نے اپنی طرف سے 30  ہزار روپے کا اعلان کر دیا اور بہترین انتظامات پر سپورٹس کمیٹی کی خدمات کو سرا ہا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں