0

مردان،ووٹ کی صحیح استعمال ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ضیاء الرحیم

پشاور(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مردان ضیاء الرحیم نے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اس کی صحیح استعمال قوم و معاشرے کی تعمیر و ترقی کی ضامن ہے کوئی بھی ریاست اپنے شہریوں کے بغیر ریاست نہیں بن سکتی ووٹرز اپنے صحیح حق رائے دئی کے ذریعے کسی علاقے قوم و ریاست حتی کہ دنیا کی سمت تبدیل کر سکتے ہیں ووٹ دینا محض ایک ضرورت نہیں بلکہ ہر شہری کا اولین فرض ہے ووٹ کی صحیح استعمال ہم سب کی قومی ذمہ داری بھی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے مردان میں  ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان  جذبہ پروگرام کے  زیر اہتمام اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، جس میں جذبہ  گروپ، وویمن لیڈرز، کونسلر، وویمن ووٹر نیٹ ورک، یوتھ گروپ، میڈیا اور ضلع فورم کے ممبران نے شرکت کی۔ساؤتھ ایشیا پارٹنرشب پاکستان کے پروگرام جذبہ کے  لوکل ریسورس پرسن  نصرت آرا ء نے ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان  جذبہ پروگرام  پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اس کی صحیح استعمال جمہوریت کی حسن ہے اگر ووٹ کی صحیح معنوں میں استعمال یقینی ہونگے تو ترقی و خوشحالی ممکن ہونگے انہوں نے کہا کہ ووٹ کی اہمیت ایک حقیقت ہے، انہوں نے کہا کہ لاشعوری کی وجہ سے انتخابی فہرستوں میں خواتین کی اندراج بہت کم ہیں حالانکہ کسی ملک کی ترقی و خوشحالی میں جتنا مردوں کا حصہ ہوتا ہے اتنا ہی خواتین کی حصہ بنتی ہے مشترکہ جدوجہد اور برابری کی صورت میں ترقی خوشحالی ممکن ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے انتخابات کے سلسلے میں عوام زیادہ سے زیادہ انتخابی فہرستوں میں اندراج کو یقینی بنائے تاکہ کوئی بھی ووٹ جیسے قومی امانت اور حق رائے د ہی سے رہ نہ جائی،  جذبہ پروگرام کے ممبران نے  ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مردان ضیاء الرحیم کو الیکشن کے دوران کے خواتین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مفصل انداز میں مفید تجاویز دیتے ہوئے ووٹ رجسٹریشن کے بارے میں آگاہی کیلئے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے اراکین کی تجاویز و مشاورت کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان تجاویز کو عوامی آگاہی کے لئے منعقد کی جانے والی تقریبات کے ایجنڈہ کا حصہ بنایا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں