0

مری کے ہوٹل میں 3 نوجوان سیاح پراسرار طور پر جاں بحق

مری(مانند نیوز ڈیسک) ایکسپریس وے پر ڈنہ کے مقام پر نجی ہوٹل کے کمرے میں 4 سیاح بے ہوش پائے گئے جن میں سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک کی حالت غیر ہے۔جاں بحق افراد کی شناخت 28 سالہ محمد اویس، تیس سالہ فیصل ایاز اور 29 سالہ محمد شاہ رخ کے نام سے ہوئی،جبکہ بے ہوش شخص کی شناخت محمد کے نام سے ہوئی۔ چاروں سیاحوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔تھانہ پتریاٹہ کے علاقہ میں ہوٹل کے کمرے میں 4 افراد کے بے ہوشی کی حالت میں ملنے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی کارکن موقع پر پہنچے۔ چاروں افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر 3 افراد دم توڑ گئے جبکہ ایک بے ہوش ہے۔ریسکیو 1122مری کے مطابق چاروں افراد ہوٹل کے کمرے میں نیم ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔ مری پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ لاشوں کے پوسٹ مارٹم اور دیگر فرانزک شواہد کی روشنی میں وجہ موت کا تعین ہو سکے گا، میرٹ پر تحقیقات کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے گی۔۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں