0

مسلم لگ(ن)ائندہ انتخابات کے لیے مکمل تیارہے،امیرمقام

پشاور(مانند نیوز ) وزیر اعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے میں عمران خان کا ہاتھ کس نے روکا ہے سابقہ ادوار کی طرح یہ جھوٹے لیڈر کا ایک اور جھوٹ ثابت ہو گا کے پی کے میں انخابات کیلیے مکمل تیار ہے ڈیفالٹ صوبائی حکومت حکومت بھی چلانے میں ناکام ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں اپنی رہائش گاہ پرمختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سوات ٹاؤن شپ کے کو اونر ڈاکٹر مسعود خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ہر وقت جھوٹ پہ جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی اور اس بار لانگ مارچ سے بھاگنے کیلیے جب کوئی موقع نہ ملا تو انہوں نے انہوں نے نیا شوشہ چھوڑ کر اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کا ڈرامہ رچایا جو سابقہ جھوٹ کی طرح جھوٹ ثابت ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار وزیر اعلی کے پاس ہوتا ہے تو پھر اسمیں دیر کہوں کی جا رہی ہے سچ بات یہ ہے کہ عمران خان کی اعلان کے بعد ممبران اسمبلی بھی انکی بات نہیں مان رہے ہیں اور پارٹی دو واضح گروپوں میں تقسیم ہوگئی ہے جبکہ دوسری۔ جانب انکے ہیلی کاپٹروں اور اقتدار کے مزے لوٹنے سے بھی وہ باز نہیں آرہے ہیں۔ اب اس اعلان سے راہ فرار اختیار کرنے کی راہ تلاش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پتخواہ کہ ناکام حکومت بھی ڈیفالٹ ہو رہی ہے اور وہ مزید حکومت چلانے کے قابل نہیں ہے لیکن عمران نیازی اقتدار کے مزے چھین جانے سے بھی ڈر رہے ہیں اور حیلوں بہانوں سے کام لے رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ بھی جھوٹ اور یو ٹرن ثابت ہو رہا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں