0

سیاسی و سماجی شخصیت شہید دین محمد وزیر کی نویں منائی گئی

وانا (مانند نیوز) کراچی میں رہائش پذیر عوامی نیشنل پارٹی کے سنئیر رہنماء سیاسی و سماجی شخصیت شہید دین محمد وزیر کی نویں برسی لوئر وزیرستان کے علاقہ کاریز کوٹ گنگی خیل میں منائی گئی، اس موقع پر اے این پی ضلع جنوبی وزیرستان سابق قومی اسمبلی امیدوار آیاز وزیر، سابق تحصیل چیئرمین امیدوار نور زمان وزیر،تحصیل وانا صدر عابد پختون، تحصيل برمل صدر عصمت اللہ اور اے این پی وی سی کاریز کوٹ گنگی خیل کے صدر امیرزمان وزیر، سلطان وزیر سمیت کثیر تعداد میں پارٹی زمہ داران، پارٹی ورکرز اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر اے این پی ضلع لوئر وزیرستان کی جانب سے انکے مزار پر چادر چڑھائی گئی اور اجتماعی دعا کی گئی۔ شہید دین محمد وزیر کے نویں برسی پر ان کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و ضلعی صدر آیاز وزیر نے کہا کہ شہید کا جو خون ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہادت ایک عظیم رتبہ اور بہت بڑا مقام ہے جو قسمت والوں کو ملتا ہے اور وہی خوش قسمت اسے پاتے ہیں، جن کے مقدر میں ہمیشہ کی کامیابی لکھی ہوتی ہے۔ شہادت کا مقام نبوت کے مقام سے تیسرے درجے پر ہے۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و سابق امیدوار چیئرمین شپ نورزمان وزیر نے کہا کہ موت کی بہترین اور اہم ترین قسم شہادت کی موت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کے بارے میں ہلاکت اور نقصان کا تصور کرنا فکری اِنحراف کی دلیل ہے ہمیں اس غلط فکر کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ مزکورہ شہید دین محمد کو 9 سال  پہلے کراچی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہید کیاگیا۔ عوامی نیشنل پارٹی لوئر وزیرستان رہنماؤں نے کہاکہ دین محمد کے پارٹی کیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا.

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں