0

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس

ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی زیر صدارت یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں ہونیوالے بی ایس ایڈمیشنز داخلوں کے حوالے ٹیسٹ انٹرویوز بارے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان، ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹرعبدالحلیم شاہ ،ڈین زرعی فیکلٹی پروفیسرڈاکٹر سلیم جیلانی، ڈین فیکلٹی آف لاء اینڈ ایڈمنسٹریٹوسائنسز پروفیسر ڈاکٹر زاہد اعوان، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ قیصرانی، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر شفیع اللہ خان، چیئر مین شعبہ فزیکل ایجوکیشن ڈاکٹر نور محمد،ڈائریکٹر ایڈمیشن ریاض احمد بیٹنی،پرنسپل وینسم کالج فتح اللہ خان ، ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات آصف نواز ، سیکورٹی آفیسر شمروز خان،ممبر سنڈیکیٹ ڈاکٹر پیر جنید شریک تھے۔ میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گومل یونیورسٹی میں بی ایس داخلے کے خواہشمند امیدواران کو تکلیف سے بچانے اور انکی سہولت کیلئے 04دسمبر 2022ء بروز اتوار کو سب امیدواروں کا ایک داخلہ ٹیسٹ لینے کی بجائے5، 6،7دسمبر تک تمام امیدواران اپنے اپنے متعلقہ شعبہ جات (جس میں انہوں نے داخلہ فارم جمع کرائے ہیں)میں مندرجہ بالا تاریخوں پر اپنے متعلقہ شعبہ جات میں ٹیسٹ اور انٹرویو ایک ساتھ دے سکیں گے۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ طلباء ، انکے والدین اورعوام الناس کے عظیم تر مفاد میں کیا گیا ہے کیونکہ الحمدللہ پاکستا ن کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا23ہزار کے قریب امیدواران نے مختلف پروگرامز میں اپنے داخلہ فارم جمع کئے ہیں اسلئے دور دراز سے آنے والے امیدواران اور انکے ساتھ آنیوالے مہمانوں کو زیادہ دن تک ڈیرہ اسماعیل میں قیام کی زحمت سے بچانے اور بار بار گومل یونیورسٹی میں آنے کی تکلیف سے بچانے کیلئے کیا گیا ہے۔اس حوالے گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس’قائداعظم کیمپس اور ٹانک کیمپس میں متعلقہ شعبہ جات نے نئے آنیوالے طلباء اور انکے والدین کی رہنمائی کیلئے ہیلپ ڈیسک بھی بنائیں ہیں تاکہ طلباء اور ان کے والدین کو ٹیسٹ اور انٹرویو کے حوالے سے معلومات فراہم کی جا سکیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں