0

اپنے بزرگوں کے نقش وقدم پر چلتے ہوئے سوات کی ترقی میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے، شہزادہ میانگل شہریار امیر زیب

سوات (مانند نیوز)شاہی خاندان کے سپوت شہزادہ میانگل شہریار امیر زیب نے کہا ہے کہ اپنے بزرگوں کے نقش وقدم پر چلتے ہوئے سوات کی ترقی میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے اور لوگوں کی بلاتفریق خدمت کاسلسلہ بھی جاری رکھیں گے ہماری تمام ترجدوجہد کامحوربھی اپنے بزرگوں کے نقش وقدم پرچلتے ہوئے سوات کے مسائل کم کرنے میں اپناکرداراداکرتاہے۔ جو ہمارا مشن اورایجنڈاہے، سوات میں پائیدار امن اور ترقی کے لئے ریاستی دور کی تقلید کرناناگزیرہے، ریاستی دورمیں اگرایک طرف مثالی امن وامان تھا تودوسری طرف صحت وتعلیم پربھی خصوصی توجہ دی گئی والئی سوات دورکوصرف یادکرنے کے بجائے اُسے مشعل راہ بناکر ہم ترقی اورخوشحالی کے مقاصدحاصل کرسکتے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے سیدو شریف شاہین آباد میں عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر  امیر محمد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر اہل علاقہ نے ریاستی دورکوپائیدارامن اورحقیقی ترقی کیلئے قابل تقلید قراردیتے ہوئے اس حوالے سے شاہی خاندان کے بزرگوں کی خدمات کوسراہا۔ شہریارامیرزیب نے کہا کہ اگرآج بھی ہم ریاستی دور کو مدنظررکھتے ہوئے امن اورترقی کیلئے مثالی کرداراداکرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ والئی سوات نے ریاست سوات کوجدید خطوط پراستوارکرتے ہوئے لوگوں کومثالی امن دینے کے ساتھ ساتھ صحت وتعلیم اورمواصلات کابہترین نظام بھی فراہم کیا، والی سوات دور ہمارے لئے باعث تقلید ہے ہم اس دور کی تقلید کرتے ہوئے سوات میں نہ صرف مثالی امن قائم کرسکتے ہیں بلکہ تیزرفتارترقی بھی سوات کے لوگوں کامقدربن سکتاہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں